اجمیر،20اگسٹ(ایجنسی) اجمیر میں بنگلہ دیش کے اطلاعات اور تعلیم کے وزیر زین الحسن حق نے خواجہ صاحب کی درگاہ میں
آج اپنی بیوی کے ساتھ حاضری دے کر دونوں ملک میں امن چین، خوشحالی کی دعا کی۔ مسٹر حق کو حفاظتی حصار میں درگاہ میں زیارت کے لئے لایا گیا۔ وہ درگاہ کے احاطے میں تقریبا نصف گھنٹے رہے۔